فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما اور پنجاب اسمبلی کے ممبر میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی شبانہ روز کاوشوں اور مؤثر حکمت عملی کے باعث پاکستان بحران سے نکل چکا ہے صنعتی و تجارتی ترقی کا عمل شروع ہو چکا ہے دہشت گردی، غربت ، مہنگائی، بیروزگاری، لاقانونیت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی برسراقتدار آئی ، ترقی خوشحالی کے پراجیکٹس کی تکمیل ہوئی موٹرویز ،نئے ہسپتالز ، کا قیام عمل میں لایا گیا غیر ملکی ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی صحت و تعلیم کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور صنعتوں کے زون بنانے ملک میں صنعتی و معاشی انقلاب برپا کرنے کیلئے حکومت اہم اقدامات کر رہی ہے اقتصادی و معاشی طور پر حکومتی پالیسیاں نہایت کامیاب ہیں۔ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو دنیا بھر میں عزت و توقیر ملی۔




