فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ،جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد ،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہدچیئر مین مرزا اشرف مغل ، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کے شدید بحران کے دوران عمان سے7 ہزار میٹرک ٹن سے زائد LPG کے 2 جہازوں کی آمد خوش آئند ہے اسکے باوجود منافع خوروں نے اوگرا کی جانب سے LPG کے مقررکردہ 292 روپے کلو کے نرخ ہوا میں اڑا دیئے اس وقت ملک کے مختلف شہروں میںLPG 800 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے اور حکومت و انتظامیہ مافیا کے سامنے بے بس نظر آتی ہے انہوں نے اس صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے عناصر کے خلاف کاروائی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ LPGپلانٹ مالکان ،ڈسٹری بیوشن اور ریٹیلرز کی پوری سپلائی چین کی کڑی نگرانی کرے تاکہ ذخیرہ اندوزی ، مصنوعی قلت اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ ہوسکے ۔صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ،جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد ،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہدنے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے ناقابل برداشت بوجھ میں دبے ہوئے ہیں ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار میںکمی کے باعث شہریوں کا انحصار LPG کے استعمال پر بڑھتا جارہاہے اس لئے عوام کو بنیادی ایندھن کے حصول کیلئے اضافی قیمتیں ادا کرنے پر مجبورنہیں کیا جا سکا انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس عوامی مسئلے پر فوری توجہ دے




