فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدر میاں آصف اسلم نے کہا کہ سرکاری ریٹ میںبے جا اضافہ قابل مذمت ہے اب LPG گیس کی قیمت 650 سے لے کر 700 رو پے فی کلو تک بڑھنے کا اندیشہ پیدا ہو چکا ہے حکومت اور انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے ، بلیک مارکیٹ میں ملوث ناجائز منافع خوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ، سرکاری نرخ پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہنے والے افسران اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ارکان کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام سوئی گیس کے کم پریشر اور بدترین لوڈ شیڈنگ سے نبرد آزما ہیں تو دوسری طرف متبادل کے طور پر استعمال ہونے والی ایل پی جی سلنڈر بھی غریب کی پہنچ سے باہر کر دیئے گئے ہیں ایل پی جی کی قیمتوں میںاضافہ ناجائز منافع خور مافیا بے لگام ہو چکی ہے سرکاری نرخوں کی سر عام خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کیا بد قسمتی سے اوگرا نے بھی 15 رو پے فی کلو ایل پی جی گیس کا ریٹ بڑھا کر ظلم کیا ہے ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے اور اوگرا کے مقررہ کرد۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے برعکس مارکیٹ میں دگنے داموں گیس فروخت کرنا کھلیلوٹ مار ہے جس پر حکومت اور انتظامیہ نے مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، عوام فیصل آباد اور تاجر برداری نے مطالبہ کیا کہ بلیک مارکیٹ میں ملوث ناجائز منافع خوروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور مہنگے داموں بیچنے والے ڈیلرز پر بھاری جرمانے عائد کیسے جائیں۔




