ڈسٹرکٹ بار الیکشن ،جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی، امیدوار اور اُن کے حامی پُرجوش’ جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری’ سہرا کس کے سر سجتا ہے کہ فیصلہ 11جنوری کو ہو گا، 3ہزار سے زائد وکلاء اپنے ووٹ کاسٹ کرینگے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سالانہ الیکشن میں صدارت کیلئے تین امیدوار رائے سیف الرحمن بھٹی’ چوہدری خوشحال گجر اور چوہدری تنویر ریاض سندھو’ نائب صدر کیلئے چار امیدوار رضیہ چوہدری بھنگو’ ملک زہرے خاں وسیر’ چوہدری محمد رضا سندھو’ چوہدری زاہد مسعود کھٹانہ’ سیکرٹری کی نشست کیلئے میاں عامر نذیر’ رانا علی عابد منج’ چوہدری محمد زاہد مہیس اور سید محمد وہاب شاہ’ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے چوہدری احتشام اثیر’ رائو حسن اکمل’ چوہدری محمد نسیم حیدر انصاری’ فنانس سیکرٹری کیلئے اقراء خاں رانا’ عائشہ قادر’ مہک فاطمہ آرائیں اور لائبریری سیکرٹری کیلئے تین امیدوار رانا عرفان احمد خاں’ ملک آصف ضیاء اور رانا محمد وقاص رحمن مدمقابل ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ انتظامیہ کمیٹی کی 10 نشستوں پر 16امیدوار ملک احسان الٰہی’ چوہدری احسن علی سیان’ ملک الطاف حسین کھوکھر’ میاں انجم ندیم’ ملک بلال حسن’ مسز رمضانہ شہزاد’ صفدر علی مراد’ طاہر جواد رانا’ چوہدری غلام عباس گجر’ رانا محمد اشفاق خاں’ میاں محمد اویس’ حافظ محمد زبیر احمد’ میاں محمد شکیل لطیف’ رانا محمد عمار منج’ محمد فیضان ادریس اور وسیم عون مقبول میں مقابلہ ہو گا۔ امیدواروں اور ان کے حامیوں کی طرف سے چیمبر ٹو چیمبر اور گھر گھر جا کر کمپین کا سلسلہ جاری ہے اور جوڑ توڑ بھی آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ سیشن کورٹ اور ضلع کچہری میں بھی امیدواروں کے سپورٹرز اپنے امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے بھرپور کمپین کرتے نظر آتے ہیں۔ چیئرمین الیکشن بورڈ رانا ہارون الرشید ایڈووکیٹ کی طرف سے 11جنوری کو پولنگ صبح نو بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی’ مردوں کیلئے تین اور خواتین وکلاء کیلئے الگ بوتھ بنایا گیا ہے اور مجموعی طور پر 3ہزار سے زائد وکلاء اپنے حق رائے دہی ادا کرینگے جبکہ پولنگ کے دوران اور بعد میں ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں