پان شاپ اور گھر میں آتشزدگی’ 3افراد جھلس گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمن آباد راجہ پارک پان شاپ اور ستیانہ گھر میں گیس لیکج سے گھر میں آگ لگ گئی، تین افراد بری طرح جھلس گئے، بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سمن آباد کے علاقہ راجہ پارک ریلوے پھاٹک کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث پان شاپ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ دوسرا واقعہ ستیانہ کے علاقہ 70 گ ب میں پیش آیا جہاں پر عنصر علی کے گھر میں گیس لیکج ہو رہی تھی، اہل خانہ نے چولہا جلایا تو دھماکہ کے ساتھ کمرہ میں آگ لگ گئی، آگ کی لپیٹ میں آ کر 60سالہ عنصر علی ولد حاکم علی’ 19سالہ بابر ولد دائود اور 15سالہ محمد نعیم ولد محمد سلیم بری طرح جھلس گئے، اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا اور متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹر ان کی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں