کاروبار کا جھانسہ دیکر4تاجروں کیساتھ ساڑھے8کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان 4تاجروں سے ساڑھے آٹھ کروڑ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گئے، ملزمان نے لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے’ ریلبازار کے تاجر بلال طاہر نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم جمال طارق نے کاروبار میں منافع کا جھانسہ دیکر 8کروڑ کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی، رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، مقامی تاجر طلعت حمید نے سول لائن پولیس کو بتایا کہ اسکے واقف کار ملزم اسماعیل نے کاروبار کیلئے 21لاکھ کا مال لیکر جعلی چیک تھما دیا، جبکہ غلام محمد آباد کے شبیر حسین کو ملزم خلیل احمد نے 25لاکھ اور پیپلزکالونی پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں رضوان علی نے بتایا کہ اے بی اے کنسٹرکشن کمپنی کے علی بن اشرف نے 25لاکھ کا سیمنٹ لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں