جامعہ نعیمیہ میں سالانہ تقریب 16جنوری کو ہو گی

لاہور (بیوروچیف) جامعہ نعیمیہ میں سالانہ تقریب ختم بخاری شریف16جنوری بروز جمعرات کو ہوگی جس کی صدارت شیخ الحدیث جامعہ نعیمیہ مفتی عبدالعلیم سیالوی کریں گے ، ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی ادارے کی سالانہ تعلیمی وفلاحی گرمیوں اورامام بخاری علیہ الرحمہ کی دینی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔شیخ الحدیث علامہ پیر غلام رسول قاسمی بخاری شریف کا آخری سبق پڑھائیں گے۔ا مسال65 سے زائدطلبہ دورہ حدیث شریف کی تکمیل کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔تقریب میں شیخ الحدیث مفتی انورالقادری،شیخ الحدیث مولانا غلام نصیر الدین چشتی،مولانا محبوب احمدچشتی،ڈاکٹرسلیمان قادری،مفتی عمران حنفی، نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر مفتی ندیم قمرحنفی،مولانا غلام مرتضی نقشبندی،مفتی محمدعارف حسین ،مفتی محمدمدنی،پیر سید زین العابدین شاہ،مولانا غلام یاسین قادری ،قاری محمدرفیق نقشبندی،قاری غلام محی الدین،قاری محمداشفاق احمدقصوری سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ وطلبہ، نامو رجیدمفتیان عظام،علماکرام سمیت عامةالناس کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں