بدنام زمانہ منشیات فروش ایک کلو آئس سمیت گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف مہم کے دوران روشن والا پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش فیصل عمران کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد آئس برآمد کر لی۔ تفصیل کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس یونٹ کے اے ایس آئی سہیل نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کر منشیات فروش کو دھر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں