ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد الیکشن2025’رائے سیف الرحمن صدر ،وہاب شاہ سیکرٹری منتخب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2025-26ء میں رائے سیف الرحمن بھٹی صدر’ سید وہاب شاہ سیکرٹری’ زاہد مسعود کھٹانہ نائب صدر’ رائو حسن اکمل جوائنٹ سیکرٹری’ اقراء رانا فنانس سیکرٹری اور عرفان احمد خاں لائبریری سیکرٹری بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے، الیکشن جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں کا جشن’ ہوائی فائرنگ’ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے’ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنیوالے 5افراد کو حراست میں لیا تو وکلاء اور پولیس آمنے سامنے آ گئے وکلاء کی طرف سے سی پی او آفس کا گھیرائو’ شدید نعرے بازی’ ضلع کچہری میدان جنگ بن گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ الیکشن میں رائے سیف الرحمن بھٹی نے 1774 ووٹ حاصل کر کے کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل چوہدری تنویر ریاض سندھو نے 652 اور چوہدری خوشحال گجر 423 ووٹ حاصل کر سکے۔ نائب صدر کی نشست پر چوہدری زاہد مسعود کھٹانہ نے 981 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ملک زہرے خاں وسیر 810 ووٹ’ رضیہ چوہدری بھنگو نے 733 ووٹ اور چوہدری محمد رضا سندھو 258 ووٹ حاصل کر سکے۔ سیکرٹری بار کی نشست پر سید محمد وہاب شاہ 962 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل رانا علی عابد منج نے 923′ میاں عامر نذیر نے 510 اور چوہدری محمد زاہد مہیس نے 451 ووٹ حاصل کئے، رائو حسن اکمل سب سے زیادہ 1696 ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل چوہدری احتشام اسیر نے 783 اور محمد نسیم حیدر انصاری نے 353 ووٹ حاصل کئے۔ لائبریری سیکرٹری کی سیٹ پر رانا عرفان احمد خاں 1229 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے اور ان کے مدمقابل رانا محمد وقاص رحمن نے 1192 اور ملک محمد آصف ضیاء 408 ووٹ حاصل کر سکے۔ فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر اقراء خاں رانا 1515 ووٹ لیکر کامیاب قرار جبکہ ان کے مدمقابل مہک فاطمہ آرائیں نے 821 ووٹ اور عائشہ قادر نے 496 ووٹ حاصل کئے جبکہ ایگزیکٹو ممبران طاہر جواد رانا’ ملک احسان الٰہی’ میاں محمد شکیل لطیف’ ملک بلال حسن’ مس رمضانہ شہزاد منتخب قرار پائے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ رانا ہارون الرشید کی طرف سے رزلٹ کا اعلان ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری کے باوجود جیتنے والے وکلاء کے حامیوں نے ہوائی فائرنگ اور نعرے بازی شروع کر دی۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنیوالے 5افراد کو حراست میں لیا تو وکلاء اور پولیس آمنے سامنے آ گئے، احاطہ ضلع کچہری میدان جنگ بن گیا، ہوائی فائرنگ کے دوران عبدالرحیم نامی وکیل گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنیوالے 5افراد کیخلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ علاوہ ازیں نومنتخب صدر رائے سیف الرحمن بھٹی کی طرف سے ڈائیوو روڈ پر مارکی میں دعوت کا اہتمام کیا گیا تو وہاں پر بھی وکلاء کی طرف سے ہوائی فائرنگ کے دوران عبدالرحمن ایڈووکیٹ گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں