جشن مولود کعبہ کی خوشیاں عالم اسلام کو مبارک ہو

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے تاجر لیڈر احمد جاوید جالندھری نے کہا کہ جشن مولودکعبہ حضرت علی شیر خدا کی یو م ولادت کی خوشیا ں عالم اسلام اور پاکستانی قوم کو مبارک ہو حضرت علی زہد و تقوی کے لحاظ سے بلند درجے کے مالک تھے،دین مصطفی کی سربلندی کے لیے حضرت علی اور آل رسول ۖ کی ناقابل فراموش خدمات کے ہیں، ،روز محشر ہر ایک کے لیے ان کے اعمال کے سبب درجے ہیں،اپنے روز کے معمولات دیکھیں کہ دن میں کئی بار مواقع ملتے ہیں جہاں ہم نے صحیح اور غلط میں سے ایک کو چننا ہوتا ہے خود کو دیکھیں کیا میں حق کو چن رہا ہوں یا نا حق کی طرف جا رہا ہوں یہی ہمارا ایمان ہے ،مسلم لیگ ن کے تاجر لیڈر احمد جاوید جالندھری نے کہا کہ اگر ایمان مضبوط ہوگا ،جزا و سزا پر یقین کامل نصیب ہے تو بندہ حق کو چنے گا اگر اس بات کی پرواہ نہیں کہ مجھے حشر کو ایک ایک سانس کا حساب دینا ہے اللہ کے حضور پیش ہونا ہے تو پھر جان لیں کہ آپ کا ایمان کمزور ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں