PFAکا چھاپہ،جعلی کالی مرچیں اور دھنیا برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جھنگ بازار بانسا ں والی گلی میں چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں جعلی کالی مرچیں اور ملاوٹ شدہ دھنیا برآمد کر لیا، دکاندار کو گرفتار کر کے حوالہ پولیس کر دیا۔تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر مریم عثمان نے بتایا کہ اپنی ٹیم کے ہمراہ جھنگ بازار بانساں والی گلی میں دکان کا معائنہ کیا تو وہاں پر بھاری مقدار میں جعلی کالی مرچیں اور ملاوٹی دھنیا برآمد ہوا جس پر دکاندار نوید احمد ولد لطیف کو حوالہ پولیس کر دیا اور برآمد ہونے والی کالی مرچوں اور غیر معیاری مضر صحت دھنیا کو تلف کر دیا۔تھانہ جھنگ بازار پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں