جدہ ہوٹل میں رنگ رلیاں مناتے نوجوان’ دو لڑکیاں گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کوتوالی پولیس نے چنیوٹ بازار جدہ ہوٹل میں چھاپہ مار کر رنگ رلیاں مناتے ایک نوجوان اور دو لڑکیوں کو پکڑ لیا۔ قانونی کارروائی کروانے والے اے ایس آئی تصور حسین نے بتایا کہ جدہ ہوٹل میں چھاپہ مار کر رنگ رلیاں مناتے مدثر’ کرن اور کنزہ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں