ندیم صادق ڈوگر نے پنجاب اسمبلی میں فیصل آباد کے ہاکی سٹیڈیم کی خستہ حالی کا مسئلہ اٹھا دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب اسمبلی فیصل آباد میں ہاکی سٹیڈیم کی بازگشت ‘ حلقہ پی پی113 سے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ایم پی اے ندیم صادق ڈوگر نے اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے فیصل آباد ہاکی سٹیڈیم کی خستہ حالی کے حوالے سے آواز اٹھا دی، ندیم صادق ڈوگر نے کہا کہ عرصہ سے ہاکی سٹیڈیم خستہ حالی کا شکار ہے، سٹیڈیم میں لگایا گیا اسٹروٹرف بھی اتر چکا ہے، سٹیڈیم کی ابتری کا یہ عالم ہے کہ جہاں عرصہ سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں ہوا، سٹیڈیم کی خستہ حالی کے باعث فیصل آباد میں ہاکی کے کھیل کی رونقیں بھی ماند پڑ چکی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ہاکی سٹیڈیم کی بحالی کیلئے اقدامات کرے اور اسٹروٹرف نئے سرے سے لگایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں