مبینہ پولیس مقابلہ،ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست 2ڈاکو لہولہان

فیصل آباد’تھانہ ماموں کانجن(سٹاف رپورٹر’نامہ نگار) تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ484گ۔ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران زیر حراست دو ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے بری طرح زخمی ہوگئے،حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس نے زخمی ڈاکوئوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرکے ان کیساتھیوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کا انویسٹی گیشن انچارج سب انسپکٹر محمد شفیق ماتحت عملہ کے ہمراہ پکڑے جانیوالے ڈکیتی کے ملزمان اللہ دتہ اور سلیم کو برآمدگی کے بعد سرکاری گاڑی پر واپس آرہے تھے کہ جب وہ494گ۔ب کے قریب پہنچے تو ڈاکوئوں کے موٹرسائیکل سوار4ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے زیرحراست ساتھیوں کو چھڑوا کر فرار ہوئے تو پولیس پارٹی نے حفاظتی خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کردی فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر دیکھا تو ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے زیر حراست ملزم اللہ دتہ اور سلیم زخمی حالت میں پڑے تھے جبکہ ان کے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوچکے تھے ،تاہم پولیس پارٹی نے زخمی ڈاکوئوں کو علاج و معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کرکے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں