ایم6موٹر وے کو ترجیحی بنیادوںپر تعمیر کرنیکافیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف) وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ ایم 6موٹر وے کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی شاہراہوں کو بھی موجودہ حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔منگل کو ایوان بالا میں سینیٹر رانا محمود الحسن کے ضمنی سوال کاجواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے کہاکہ اس وقت این ایچ اے کے پاس 150کے قریب منصوبے ہیں اور جس رکن کو بھی مسئلہ ہوں تو وہ رابطہ کرے سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ ایم ون کی حالت خراب ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ایم ون سے اسلام آباد ائیرپورٹ تک ایکسس کی ضرورت ہے۔ جس پر وفاقی وزیر مواصلات نے کہاکہ تمام موٹر ویز کی مرمت اوربحالی کاکام جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں