سابق بھارتی کپتان دھونی پر منوج تیواڑی کے سنگین الزامات

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارتی ٹیم کے سابق اسٹار اوپنر اور 2006-07کے رانجی ٹرافی میں غیرمعمولی طور پر 99.50 کی اوسط سے رنز کے انبار لگانے والے منوج تیواڑی نے سابق کپتان ایم ایس دھونی پر انہیں نظرانداز کرتے ہوئے قریبی کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق منوج تیواڑی کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو کے لیے طویل انتظار کرنا پڑا تھا تاہم 2008 میں انہیں موقع ملا تاہم انہوں نے 2011 میں چنائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ کرکٹ میں سنچری بنائی تھی لیکن اس کے بعد انہیں ٹیم میں موقع نہیں ملا۔ایم ایس دھونی اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے اور ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے دنیا کے خطرناک ترین ٹیموں میں سے ایک ہوگئی تھی اور دھونی کے حوالے سے منوج تیواڑی نے کھل کر بات کی ہے۔منوج تیواڑی نے ہندی میڈیا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ دھونی اس وقت کپتان تھے اور ٹیم کپتان کی منصوبہ بندی کے مطابق رنز کر رہی تھی، ڈومیسٹک ٹیموں میں صورت حال الگ تھی لیکن قومی ٹیم کپتان پرانحصار کر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کپل دیو کے دور میں دیکھیں تو وہ ٹیم چلا رہے تھے، سنیل گواسکر کے وقت بھی ان کی چلتی تھی، یہی کچھ محمد اظہرالدین کے ساتھ تھا، اس کے بعد گنگولی اور دیگر نے کیا، یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ایک سخت منتظم آئے اور قواعد طے نہ کردے۔منوج تیواڑی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکار کو دیکھیں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ وہ سخت فیصلے کر رہے ہیں، وہ کوچ سے اختلاف کرتے ہیں۔سابق اوپنر نے کہا کہ مجھے سنچری کرنے کے بعد 14 میچوں سے ڈراپ کیا گیا، اگر ایک بلے باز کو سنچری کے بعد ڈراپ کردیا جائے تو پھر میں اس کا جواب جاننا چاہوں گا۔انہوں نے کہا کہ سنچری کے بعد میری تعریف کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں