وزیر اعلیٰ کی قیادت میں خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنمااور ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجا ب کی قیادت میں ملک کے سب سے بڑے صوبے کی خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے اضلاع کو خود مختار بنانے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں پسماندگی کے خاتمہ عوام کو صحت و تعلیم کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ،سڑکوں کی تعمیر وکشادگی سمیت میگا پراجیکٹس کی تکمیل ہو رہی ہے جو کہ دیگر صوبوں کے لئے باعث تقلید اقدام ہے ان خیالات کا اطہار انہوں نے اپنے دفتر میں معززین علاقہ اور مسلم لیگی کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو عوامی مسائل کا ادراک ہے صنعتی و تجارتی ترقی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدامات جاری ہے۔ ملک کے تیسرے بڑے شہر کے آٹھ بازاروں میں بیوٹیفکیشن منصوبہ کی تکمیل سے تیسرا بڑا شہر نمایاں مقام حاصل کرے گا۔ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا میاں طاہر جمیل نے مزید کہا کہ بجٹ میں صنعت کاروں ،تاجروں کو ریلیف ملے گا۔آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ حلقہ میں بہت جلد مزید تعمیر و ترقی کے منصوبوں کا آغاز ہو گا صاف پانی کی فراہمی ، نکاسی آب ، سٹریٹ لائٹ کی بہتری ، سڑکوں کی تعمیر ، پارکوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، میں نے انتخابی مہم میں جو وعدے کئے تھے اس کی تکمیل کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں