ممبئی (شوبز نیوز) یورپی ٹی ٹوئنٹی پریمیئر لیگ نے 2026 میں آغاز سے قبل اعلان کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کو ڈبلن فرنچائز کا مالک مقرر کر دیا ہے۔یورپی ٹی ٹوئنٹی پریمیئر لیگ کے شریک مالک ابھیشیک بچن نے کہا ہے کہ راہول ڈریوڈ کو ان کی ساکھ، وژن اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے جذبے کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے۔انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں راہول جیسا ہی کوئی کرکٹر چاہتا تھا۔




