جامع مسجد کچہری بازار کی خستہ حالی پر توجہ دی جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد،چیئر مین مرزا اشر ف مغل ،صدرینگ ٹریڈر ملک سہیل نیازطور ترجمان ثمریز سومی اورسینئر رہنمائوںنے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور کمشنر فیصل آباد محترمہ مسرت جبیں کی توجہ شہر کی مرکزی جامعہ مسجد کچہری بازار کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسجد کی دیکھ بھال کی ذمہ داری محکمہ اوقاف کی ہے لیکن وہ اپنی ذمہ داری نبھانے میں قطعی ناکام ہے شہر کی مرکزی جامعہ مسجد میںروزانہ چار پانچ ہزار نمازی با جماعت نماز ادا کرتے ہیںمسجد کے مین ہال کی چھت کو گرے ایک سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے نمازیوں کے بار بار مطالبہ کرنے کے باوجود محکمہ اوقاف نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی لگتا ہے مقامی محکمہ اوقاف کے ذمہ دار کسی بڑے حادثہ کے منتظر ہیں صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکانے کمشنرفیصل آباد محترمہ مسرت جبیں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی پہلی فرصت میں شہر کی مرکزی جامعہ مسجد کچہری بازار کا دورہ کریں تاکہ وہ از خودمقامی محکمہ اوقاف کے ذمہ دار وں کی کارکردگی اور نماز یوں کی پریشا نیوں کا انداہ لگا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں