ٹریفک حادثات میں1نوجوان جاں بحق،5زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق،5بری طرح زخمی ہوگئے ،مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا ،حادثات کے مرتکب ڈرائیورز موقع سے فرار ہوگئے،بتایا جاتا ہے کہ سمندری کے علاقہ اڈا کوٹاں کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار 45سالہ غلام رسول ولد عبدالستار،40سالہ مطیع اللہ ولد غلام حسین سکنہ خانیوال بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر غلام رسول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا’جبکہ دوسرا حادثہ سمندری روڈ گول مسجد کے قریب پیش آیا جہاں پر تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل ٹکرانے سے چار افراد بری طرح زخمی ہوگئے کار اور موٹرسائیکل تباہ ہوگئی ،محمود آباد کے رہائشی کار سوار25سالہ حسن،22سالہ نادر اور29سالہ رحمت علی جبکہ موٹرسائیکل سوار مبشر سکنہ المعصوم ٹائون بری طرح زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122نے مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں