بابائے سیاست چوہدری شیر علی کے پوتے کی شادی ‘سیاسی،سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بابائے سیاست’ سابق میئر وممبر قومی اسمبلی چوہدری شیر علی کے پوتے’ سابق وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی کے بھتیجے اور سابق میئر چوہدری عامر شیر علی کے صاحبزادے چوہدری احمد عامر علی کی شادی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما’ سابق ٹکٹ ہولڈر خواجہ رضوان کی صاحبزادی سے بخیروخوبی انجام پا گئی، شادی کی پروقار تقریب سرگودھا روڈ پر خیام مارکی میں ہوئی، شادی خانہ آبادی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے قریبی عزیز واقارب کے علاوہ ممبر قومی وصوبائی اسمبلی اور عمائدین شہر نے چوہدری شیر علی اور خواجہ رضوان کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ خیام مارکی سرگودھا روڈ پر ہونیوالی شادی کی تقریب میں سہیل ضیاء بٹ’ سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل’ ڈیلی بزنس رپورٹ کے نیوز ایڈیٹر ریاض ملک’ سابق ممبران قومی اسمبلی حاجی محمد اکرم انصاری’ چوہدری اعجاز احمد ورک’ شیخ خرم شہزاد’ سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) وسابق ممبران صوبائی اسمبلی شیخ اعجاز احمد’ چوہدری شفیق گجر’آزاد علی تبسم’چوہدری فقیر حسین ڈوگر’ رانا علی عباس خاں’ ممبرقومی اسمبلی علی گوہر بلوچ’سابق میئر فیصل آباد ملک عبدالرزاق’ وزیراعظم پاکستان کے مشیر رانا ثناء اﷲ خاں کے داماد وٹکٹ ہولڈر رانا احمد شہریار خاں’ سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد خاں’ پاکستان نظریاتی کونسل کے ممبر حافظ امجد’ سابق ٹائون ناظم رانا زاہد محمود خاں’ مسلم لیگی راہنما میاں ضیاء الرحمن’ حافظ ثاقب وڑائچ’ پرویز شفیع’ جاوید شفیع’ میاں طاہر شفیع’ زاہد شفیع’ خواجہ عمران’ خواجہ ریحان’ حافظ جمیل’ خواجہ حسن’ خواجہ سفیان’ خواجہ انیس’ خواجہ عبدالوہاب’ خواجہ عبدالرافع’ خواجہ حارث’ ناصر بٹ’ خواجہ ابوبکر’ مرزا کاشف’ میاں سعید’ عمران بٹ’ خواجہ عبدالودود’ سابق ایم ایس ڈاکٹر حبیب احمد بٹر ‘ وزیراعظم کے مشیر رانا احسان افضل خاں’ چوہدری عمران شیرعلی’ چوہدری کاشف گجر’ ڈی ایس پی میاں عامر وحید’ سابق چیئرمینز میاں رضوان صدیق’ شیخ اسلم’ شیراز کاہلوں’سید علی بلال شاہ’ میاں کاشف پاشا’ چوہدری نعیم عزیز سندھو’ چوہدری یاسین کسانہ’ ملک شاہد علی’ میاں وحید’ سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی رئوف احمد’ پی اے ٹو خواجہ رضوان خبیب بٹ’ناصر بٹ’ میاں آفاق طاہر’ میاں معظم فاروق’ رانا فیصل’ غلام مصطفی’ ناصر نقشبندی’ ندیم شاہد’ پی اے ٹو عابد شیرعلی ڈاکٹر آصف ‘ زیبی ملک’ چوہدری امتیاز ربانی بلو’شمس الرحمن کے علاوہ صنعتکاروں’ تاجروں’ مسلم لیگی عہدیداراوں’ کارکنان اور عمائدین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی’ آخر میں مہمانوں کی لذیز کھانوں سے تواضع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں