چیٹ جی پی ٹی کے لیے نیا ڈیپ ریسرچ ٹول متعارف

اسلام آباد (بیوروچیف) اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے لیے نیا ڈیپ ریسرچ ٹول متعارف کرادیا، نئے ٹول کے مطابق چیٹ جی پی ٹی اب کئی گھنٹوں کا کام چند منٹوں میں کر سکتا ہے۔ اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ آپ چیٹ جی پی ٹی کو ایک پرامپٹ دیں تو چیٹ جی پی ٹی ویب سرچ کے ذریعے سینکڑوں آن لائن ذرائع سے معلومات نکال کر ایک تحقیقاتی تجزیہ تیار کردے گا۔ اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت کا سسٹم ہے جو مختلف پیچیدہ اور قیمتی کام انجام دے سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں