شب برأت دُعائوں کی قبولیت کی رات ہے

ہور (بیوروچیف) چیئرمین اسلام نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ شب برأت بخش اور مغفرت طلب کرنے کی رات ہے۔ شب برأت پرآتش بازی اور خرافات سے گریز کیا جائے۔ مسلمان عبادات کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر سکتے ہیں۔ شب برآت کی خصوصیت یہ ہے کہ اِس رات میں اللہ تعالی اپنے نیک بندوں کو اپنی خصوصی رحمت سے نوازتا ہے، اِس رات ہر امر کا فیصلہ ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ شب برأت انتہائی بابرکت، رحمت و مغفرت اور دعائوں کی قبولیت کی رات ہے، ایک حدیث میں آیا ہے کہ اس رات میں اللہ تعالیٰ قبیلہ بنوکلب کی بھیڑ بکریوں کے بال کے برابر لوگوں کی مغفرت کرتا ہے۔ حدیث پاک میں آتا ہے کہ جب شعبان کی درمیانی رات آئے تو رات کو جاگتے ہوئے قرآنِ کریم کی تلاوت کی جائے اور نوافل میں مشغول رہا جائے۔ روزہ رکھا جائے کیونکہ اس رات اللہ اپنی صفات رحمن و رحیم اور رئوف کیساتھ انسانیت کی جانب متوجہ ہوتا ہے اور خدا کا منادی پکار رہا ہوتا ہے کہ ہے کوئی معافی مانگنے والا کہ میں اسے معاف کر دوں؟ ہے کوئی سوال کرنے والا کہ میں اس کا سوال پورا کر دوں؟ ہے کوئی رزق مانگنے والا کہ میں اسے حلال اور وافر رزق عطا کر دوں؟ لہٰذا اس بابرکت رات کو ہمیں خصوصی طور پرعبادات، نوافل کا اہتمام کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں