گڈگورننس کیلئے حکومت کے بہترین اقدامات (اداریہ)

حکومت گورننس کو بہتر کرنے کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے اس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک کا معاشی ترقی کا سفر بھی جاری ہے وزیراعظم نے اپنی معاشی ٹیم کی کاوشوں سے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اب ملک اپنے پائوں پر دوبارہ کھڑا ہو چکا ہے ملک میں یہ پہلی دفعہ ہے کہ پاکستان میں سیاسی حکومت اور ادارے مل کر کام کر رہے ہیں حکومت پاکستان نے پہلے گیارہ ماہ میں اندھیروں سے اجالے کی طرف ترقی کی کامیابی سے سفر کیا جو واقعی لائق تحسین ہے گڈگورننس کیلئے حکومت نے جو بہترین اقدامات کئے ان میں انتخابات کی شفافیت کو بڑھانے اور انتخابی دھاندلیوں کو کم کرنے کیلئے انتخابی اصلاحات’ الیکشن کمیشن کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی نگرانی کے لیے مضبوط کیا سیاسی عدم استحکام کو کم کرنے اور پارٹی احتساب کو بہتر بنانے کے لیے انسداد انحراف قوانین متعارف کرائے اخلاقی مہم کو یقینی بنانے کیلئے سیاسی اشتہارات پر ضابطے سخت کئے سیاسی بدعنوانی کو روکنے کیلئے قانونی اقدامات کئے جن میں سیاسی شخصیات کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا پابند بنایا حکومت نے کاروباری طریقوں میں شفافیت کو فروغ دینے کیلئے کارپوریٹ گورننس قوانین متعارف کرائے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو کارپوریٹ اخلاقیات کی نگرانی کے لیے مضبوط کیا اور بدعنوانی کی روک تھام کیلئے اینٹی منی لانڈرنگ نافذ کئے ہیں، انسداد بدعنوانی کے اقدامات کی نیب نے بااثر شخصیات کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی کامیابی سے تفتیش کی ہے بدعنوانی کے مقدمات کی عدالتی کارروائی کو تیز کرنے کیلئے اینٹی کرپشن عدالتوں کو مضبوط کیا گیا کرپٹ افراد سے اثاثہ جات کی وصولی کیلئے قوانین متعارف کرائے گئے، عالمی بینک اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل جیسے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون سے انسداد بدعنوانی کی کوششوں میں بہتری آئی ہے بین الحکومتی تعاون کو یقینی بنانے کیلئے اینٹی کرپشن کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کی گئی ہے کرپشن کو کم کرنے کیلئے سرکاری خریداری میں شفافیت کو فروغ دیا جاتا ہے سرکاری افسران اور شہریوں کے لیے انسداد بدعنوانی سے متعلق آگاہی پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں آزاد آڈٹ مؤثر طریقے سے پبلک سیکٹر کے منصوبوں کی نگرانی کرتے ہیں بدعنوان سرگرمیوں کی رپورٹنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے وسل بلور کے تحفظ کے قوانین کو مضبوط کیا گیا ہے شہریوں کو گمنام طور پر بدعنوانی کی اطلاع دینے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کئے گئے ہیں سول سوسائٹی کی تنظیمیں منصوبوں کی نگرانی کے لیے حکومت سے تعاون کرتی ہیں این جی اوز سرکاری افسران کے لیے انسداد بدعنوانی کے تربیتی پروگراموں میں شامل ہیں انسداد بدعنوانی کی کوششوں کی نگرانی کیلئے سٹیزن ایڈوائزری کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں انتخابی نگرانی میں سول سوسائٹی کی شمولیت کو وسعت دی گئی ہے عوامی تعلیمی مہمات شہریوں کو بدعنوانی سے نمٹنے کیلئے ان کے حقوق سے آگاہ کرتی ہیں انسداد بدعنوانی کی سرگرمیوں میں مصروف شہریوں کے لیے قانونی مدد اور راہنمائی فراہم کی جاتی ہے حکومتی اقدامات پر رائے دینے کیلئے عوامی احتساب پلیٹ فارم قائم کئے گئے ہیں جن کا بڑا مقصد نچلی سطح پر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو باخبر رکھنا اور گڈگورننس کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات یقینی بنانا ہے مندرجہ بالا سطور پر میں جن حکومتی اقدامات کا احاطہ کیا گیا ہے وہ حکومت کے گورننس کی بہتری کے لیے مثالی اقدامات ہیں وزیراعظم شہباز شریف کی ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے اور گڈگورننس بہتر بنانے کی کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں علاوہ ازیں وزیراعظم نے ایف بی آر’ توانائی کے شعبہ اور دیگر شعبہ جات میں اصلاحات کا عمل شروع کر رکھا ہے ان اقدامات کے ثمرات بھی ملنا شروع ہو گئے ہیں توانائی شعبہ میں پائی جانے والی خرابیوں کو تیزی کے ساتھ درست کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں بجلی کے فی یونٹ میں کمی کرنے کے آثار نظر آ رہے ہیں بجلی کے ریٹس میں کمی سے عوام کو بھاری بلوں سے نجات ملے گی سستی بجلی ملنے سے صنعتوں کو فروغ ملے گا اور وہ اپنی برآمدات میں اضافہ کر سکیں گی اور ملک کو زرمبادلہ حاصل ہو گا خلیجی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدے بھی کئے جا رہے ہیں جو حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے حکومت کی گڈگورننس پر توجہ سے سرکاری اداروں کے انتظامی امور میں بہتری آئی ہے سرکاری اداروں میں پائی جانے والی بدعنوانی پر بھی قابو پایا جا رہا ہے جو خوش آئند ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ گڈگورننس کے لیے کئے جانیوالے اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ جو گوشے حکومت کی نظر سے اوجھل ہیں وہ بھی سامنے آ سکیں اور ان میں بھی بہتری پیدا کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں