فیصل آباد میں جرائم کی وارداتوں پر قابو نہ پایا جاسکا،آج پھر82وارداتیں،5خواتین،3نوجوان اغوا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 82 سنگین وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے ورغلا کر 5خواتین اور 3نوجوا نو ں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقہ بابر چوک میں واقع نجی ہسپتال میں کام کرنے والی خاتون (ر) کو نامعلوم افراد’ ملت ٹائون کے علاقہ باوا چک کے رہائشی ارسلان کی بھانجی (ن)’ روشن والا کے علاقہ 251 رب کے خضرحیات کی بیٹی (ع) کو نامعلوم’ ٹھیکری والا کے علاقہ 275 ج ب کے عثمان کی ہمشیرہ (ن) کو شبیر وغیرہ’ تھانہ مریدوالہ کے علاقہ 487 گ ب کے محبوب کی اہلیہ (ط) کو گھر سے بازار جاتے ہوئے ملزمان عمران وغیرہ نے اغواء کر لیا’ جھنگ بازار کے علاقہ رشیدآباد کے رہائشی عمران خان کا بھائی اعجاز اور ڈجکوٹ کے علاقہ 254 رب کے رہائشی یعقوب کا بیٹا عالم گھر سے کام پر گئے واپس نہ آئے جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ سول لائن کے علاقہ آفیسر کالونی کے قریب طیب علی سے 45ہزار روپے’ فون’ سول ہسپتال کے باہر شاہد سے 13ہزار روپے’ فون’ جنرل بس سٹینڈ کے قریب ہارون سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ جھنگ روڈ موٹر مارکیٹ میں نبیل اسلم کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری’ صدر بازار غلام محمد آباد کے صغیر سے 70ہزار روپے’ طلائی انگوٹھی’ سدھوپورہ میں عبداﷲ سے 10ہزار روپے’ فون’ حسین آباد کی عابدہ بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات چوری’ فیض آباد چوک کے قریب عدیل سے 23ہزار روپے’ فون’ ویور کالونی کے انور کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان لوٹ لیا’ رفیق کالونی کے مدثر سے سوا لاکھ چھین لیے’ منصورآباد کے وقاص سے 12ہزار روپے’ فون’ شاہین چوک چک جھمرہ کے قریب عمران سے موٹرسائیکل’ 186 رب کے خضرحیات کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ قرطبہ چوک کے قریب بلال سے جھپٹا مار کر پرس’ سبحان اڈا کے قریب محسن رضا سے جھپٹا مار کر فون’ پیپلزکالونی نمبر1 کے حنیف سے 8ہزار روپے’ فون’ عبداﷲ پور چوک میں نصرت پروین سے جھپٹا مار کر فون’ طارق آباد کے قریب ایملش سے 17ہزار روپے’ فون’ پیپلزکالونی نمبر1 کے مرسلین سے 20ہزار روپے’ فون چھین لیا’ ماڈل سٹی کینال روڈ پر حارث سے جھپٹا مار کر فون’ ناظم آباد بی بلاک کے زوہیب سے 5ہزار روپے’ فون’ کشمیر پل کینال روڈ پر فرحان سے 4لاکھ 16ہزار چھین لیے’ نشاط آباد کے آکاش سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ لیے’ سمانہ پل کے قریب تاج سے نقدی’ فون’ جھال انڈر پاس پر عرفان سے 12ہزار روپے’ فون’ مسلم پارک کی تبسم روحی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ سندھو ٹائون میں صفیہ بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا’ رسول پورہ میں تنویر حسین کا گھر لوٹ لیا’ جوالا نگر میں احسان الحق کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری’ 88 گ ب کے زاہد سے ساڑھے تین لاکھ’ احمد آباد کے ارشد کے گھر سے 8لاکھ کے زیورات’ نقدی’ سامان چوری’ علی ٹائون میں عمر طیب کے گھر کا صفایا کر دیا’ 68ج ب کے اکرم سے نقدی’ فون’ امین پور بنگلہ روڈ پر جاوید اقبال سے موٹرسائیکل’ 61 ج ب کے عرفان سے موٹرسائیکل’ 32 گ ب کے حسنات سعید سے نقدی’ فون’ 33 گ ب میں لیاقت علی کی دکان سے بیٹریاں چوری’ 231 گ ب کے عثمان سے نقدی’ فون’ 39 گ ب میںو اجد علی کی دکان سے بھاری مالیت کا گھی چوری’ 229 رب کے غلام مصطفی کی حویلی سے 3بکرے چوری’ 266 رب کے حسن سے نقدی’ فون’ 403 گ ب کے یٰسین سے 4لاکھ لوٹ لیے’ 420 گ ب کے ریاض کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری’ 425 گ ب کے اعجاز سے نقدی’ فون’ 387 گ ب کی عظمیٰ بی بی سے پرس’ 198 گ ب کے عرفان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 43 گ ب کے نصیر احمد سے نقدی’ فون چھین لیا’ دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ایف آئی سی سے ذیشان’ الائیڈ ہسپتال سے محمد عمر’ اراضی سنٹر سے بلال’ سول لائن سے توقیر احمد’ منٹگمری بازار سے وسیم’ ضلع کچہری سے حسنین ناصر’ جج والا کے عمانوئیل مسیح’ گل رحیم ٹائون سے نعمان شوکت’ جناح کالونی سے احسن رحمان’ رحمت ٹائون سے اخلاق’ امین پارک سے محمد علی’ چک جھمرہ فضل شاہ چوک سے عاطف’ کہکشاں کالونی کے خالد محمود’ مدینہ سنٹر سے سعید’ الفتح پلازہ سے طیب گیلانی’ سندھو ٹائون کے عثمان’ سرسید ٹائون سے عاصم’ ستارہ لال پلازہ سے وقار’ ناولٹی پل کے قریب اویس’ مظفر کالونی کے علی رضا’ عوامی ٹائون کے عدنان’ اقبال نگر سے عمران’ نورپورہ کے محمد علی’ 77 رب کے سفیان’ 450 گ ب کے حبیب’ قصبہ تاندلیانوالہ کے صابر حسین’ تاندلیانوالہ کے صدی احمد’ اڈا مریدوالہ کے مدثر حسین’ 46 گ ب کے عرفان اور دیگر کی موٹرسائیکلیں’ رکشے چور لے گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں