سابق ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے قیصر اقبال رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے

فیصل آباد ( سٹا ف ر پو ر ٹر ) سابق اسسٹنٹ کمیشن ایچ آر نعیم اقبال کے بڑے بھائی’ نبیل قیصر’ شہروز قیصر’ ابیر قیصر کے والد محترم سابق ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے قیصر اقبال رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، (اناﷲ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم نیک سیرت’ صوم وصلوٰة کے پابند’ خوش اخلاق اور ہمدرد انسان تھے۔ ان کا جنازہ رہائشگاہ عمران روڈ خیابان کالونی نمبر2 سے اٹھایا گیا اور نمازجنازہ آج 20فروری بروز جمعرات بعدازنماز ظہر ہلز گارڈن سوساں روڈ میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کیپری ٹریول کے چیف ایگزیکٹو محمد طارق چوہدری نے قیصر اقبال مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے حبیب کے صدقے جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں