ضلعی انتظامیہ رمضان میں گرانفروشوں پر کڑی نظر رکھے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت اور فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں پر کڑی نظر رکھے اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے اور انہیں پابند سلاسل کرے’ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے سر پر ست اعلیٰ چوہدری محمود احمد’ صدر حاجی مرزا عبداللہ ‘ جنرل سیکرٹری چوہدری شکور گجر و دیگر مقررین نے کیا’ اجلاس میں فیصل آباد الیکٹرونکس انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری مرزا امجد کمال’ سینئر نائب صدر ملک انوارالرحمن’ وائس چیئرمین چوہدری ظفر اقبال’ علامہ اختر حسین اسد ‘ چوہدری شفیق’ چوہدری نور محمد’ عامر سجاد’ مرزا ذوالفقار علی نائب صدور سمیت ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں’ اشیائے خودونوش عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں ہیں’ دکانداروں نے من مانے ریٹ مقررکر دئیے گئے’ گوشت، فروٹ، دودھ، دہی، چینی، گھی، اور آٹا وغیرہ کی صارفین کو مقرر کردہ سرکاری نرخ ناموں کے مطابق فروخت یقینی بنایا جائے’ پرائس کنٹرول افسران اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ان عناصرکو پکڑ کر انہیں منطقی انجام تک پہنچائیں’آسمان سے باتیں کر تی ہوئی دکانداروں کی خود ساختہ مہنگائی پر افسران بند کمروں میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں رہیں تاکہ دکاندار لوٹ مار کا بازار گرم نہ کر سکیں’ انہوں نے کہا کہ تاجر تاجر برادری رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں نا جائز منافع خوری ، گرانفروشی ، ذخیرہ اندوزی سے گریز کرے، مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو حکومت اور تاجر برداری ریلیف دے، واپڈا ، گیس کی لوڈ شیڈ نگ کو ختم اور قیمتوں میں کمی کی جائے، نا جائز جرمانوں ، پکڑ دھکڑ سے انتظامیہ محکمہ فوڈ اجتناب کرے’انہوں نے سوئی گیس اور فیسکو حکام سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے وقت لوڈشیڈنگ سے اجتناب کریں تاکہ روزہ دار اطمینان سے روزہ رکھیں اور افطار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں