ایم آر او عظمت فردوس کا گلبرگ اور دھوبی گھاٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کمشنر فیصل آباد مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر وریگولیشن آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد حافظہ عظمت فردوس نے دھوبی گھاٹ اور گلبرگ کے علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے پختہ وعارضی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد حافظہ عظمت فردوس نے ماتحت انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ دھوبی گھاٹ اور گلبرگ کے علاقہ ہیوی مشینری کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ ڈپٹی چیف آفیسر کا کہنا تھا کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ شہر کے آٹھ بازاروں کے بعد شہر بھر کی اہم مارکیٹوں’ بازاروں اور شاہراہوں کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں میں بھی تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ نظر آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ بازاروں میں ایک ہی طرز اور سائز کے بورڈ لگنے سے خوبصورتی کا احساس ہوا ہے۔ تاہم تاجروں کو چاہیے کہ اپنی دکانوں کے باہر فٹ پاتھ کو خالی کریں تاکہ پیدل چلنے والوں اور خریداری کیلئے آنیوالوں کو گزرنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں