صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تمام ادارے مل کرکام کریں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے “ستھرا پنجاب” ویژن پر عملدرآمد کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح، اسسٹنٹ کمشنرز، چیف میونسپل افسران اور چاروں تحصیلوں کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہروں اور دیہاتوں میں یکساں صفائی کے نظام پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ون ٹائم کلین والے مقامات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں، جبکہ شہروں اور دیہاتوں میں ڈور ٹو ڈور کچرا کلیکشن کے عمل کو موثر بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف میونسپل افسران کو نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی رپورٹ جمع کروائیں گی، تاکہ صفائی کے معیار کو جانچ کر مزید بہتری لائی جا سکے۔اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں نے عزم کیا کہ “ستھرا پنجاب” ویڑن کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت تمام شہروں اور دیہاتوں کو صاف ستھرا بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں