پنجاب بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں

چنیوٹ(نامہ نگار)صوبائی وزرا کا چنیوٹ کا دورہ،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات/قانون صہیب احمدملک،وزیر بلدیات پنجاب ملک ذیشان رفیق اورمشیر سیاسی امور ملک ذیشان کھوکھرنے وزیراعلی پنجاب کے متوقع دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیاصوبائی وزرا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا بھی دورہ کیاڈپٹی سیکرٹری فیصل آباد ڈویژن علی رضا،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل بھی ہمراہ تھے صوبائی وزرا نے ز یر تعمیر سرجیکل ٹاور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ایمرجنسی میں تمام بیڈز پر مانیٹر فعال رکھنے کی تاکیدکی گئی ہسپتال کے مختلف شعبوں میں صحت کی دستیاب سہولیات کا جائزہ لیامریضوں کی تیمارداری اور وزیر صحت پنجاب نے بلند آواز میں ادویات ہسپتال سے ملنے کے بارے میں دریافت کیاچنیوٹ میں ڈی ایچ کیو کی نئی عمارت زیر تکمیل ہے۔وزیراعلی پنجاب نے صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے۔مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔صوبائی وزرا نے میڈیانمائندگان کو بتایا کہ چنیوٹ سمیت تمام اضلاع میں عوامی بہبود کے میگا پراجیکٹس مکمل کئے جارہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب جلد چنیوٹ فیصل آباد دورویہ سٹرک کی تعمیر کا افتتاح کریں گی۔چنیوٹ میں دیگر پراجیکٹس بھی مکمل ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں