CTDکا کامیاب آپریشن،ساہیوال سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

ساہیوال(محمد صفدر چوہدری سے )نواحی چک 96چھ آر نیاز چوک ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گرد عزیز اللہ خاں خٹک کو گرفتارکرلیا اور اس کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد، ایک آئی ای ڈی جزوی تیار شدہ، آہنی ڈبہ، 2042گرام دھماکہ خیز مواد، پرائما کارڈ، الیکٹرک سرکٹ، ڈیٹونیٹر، بیٹری، ڈبل چارجر اور تار وغیرہ برآمد کر لی۔ دہشت گرد عزیز اللہ خاں خٹک سکنہ نغری والا شنوہ گڈی خیل تحصیل تخت نصرتی ضلع کرک کا رہنے والا ہے اور دہشت گردی کی کاروائی کے لیے آیا جسے سی ٹی ڈی نے گرفتارکرلیا۔ تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال نے وسیم اختر کی مدعیت میں مقدمہ 4،5ایکسپلوزیو ایکٹ اور 7انسدا د دہشت گردی ایکٹ درج کر کے عزیز اللہ خاں کو تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں