عدالتی فیصلے قانون کے مطابق ہی ہوں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ ملک اور اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے اپنے اہداف میں کامیاب نہیں ہوں گے فیصلے کسی کی خواہش کے مطابق نہیں جمہوریت اور قا نو ن کے مطابق ہوں گے- انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ازروئے ایمان بتائیں ان کے پونے چارسالہ اقتدارمیں میں ملک اورقوم کے لیے کوئی ایک بھی کارنامہ ہے؟۔ موجودہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تو ایک سال میں نہ صرف عوام کومشکلات سے نکال دیا ہے اور طلبا کے لئے سکالرشپ دھی رانی پروگرام رمضان پیکج اپنی چھت اپناگھرسمیت درجنوں منصوبے شروع کئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے2017تک مستحکم پاکستان کو سازش کرکے غیر مستحکم کیاخوشحال عوام بدحال ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت لاکھوں ڈالر لگاکر ملک اور اداروں کے خلاف جبکہ امریکا میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف مہم چلانے والے شخص کو لابسٹ رکھ کر ملینز ڈالر لگا کر ملک کے خلاف مہم چلارہی ہے۔ امریکہ میں ملین ڈالر خرچ کرکے سیاسی جماعت قرارداد پاس کرتی ہے جو مسلم لیگ ن اورحکومت کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام آرہا ہے، اشیائے خور و نوش کی قیمتیں اور مہنگائی کم ہوئی، شرح سود کم ہو گئی جلد سنگل ڈیجٹ پر آجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں