دہشتگرد بلوچستان کا امن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) بلوچستان کے شہر بارکھان میں 7 مسافروں کے قتل کے واقعہ پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر صاحبزادہ حافظ محمد امجد نے مسافرو ں کے لو ا حقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہو ئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، حکومت ، افواج پاکستان اور قانون نافذ کر نیوالے ادارے اس کا منہ توڑ جواب دینگے ، پنجاب کے شہریوں کو بے دردی سے مار کر شہید کر نیوالے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے گزشتہ سال 26 اگست 2024 کی رات کو دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع موسی خیل کے علاقے راڑہ شم کے مقام پر ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد 23 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور اب 18 فروری کی رات کو بارکھان کے علاقہ میں مسافر بس سے 7 مسافروں کو شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد گولیاں مار کر شہید کیا گیا، بے گناہ افراد کا قتل بزدلانہ اور گھنانا عمل ہے ، دہشتگرد عناصر امن اور انسانیت کے دشمن ہیں اور بلوچستان کا امن سبو تاژ کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں