بے گناہ مسافروںکو قتل کرنیوالے درندے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈ ی (انصاف گروپ) رانا طیب خا ں ، صدر حاجی منظور قادر،سر پرست اعلیٰ حاجی سردار محمد،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، سیکرٹری فنانس عبدالحسیب پراچہ، سیکر ٹری نشرو اشاعت رانا زبیر اوردیگر نے بارکھان کے قریب مسافر بس بے گناہ معصوم مزدوروں کی شناخت کے بعد اتار کر شہید کرنے کی دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ مسافروں کو شناخت کے بعد انہیں بے دردی سے قتل کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ہے۔انہوں نے7بے گناہ افراد کے شہادت کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی میں شہید افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج سیکورٹی ادارے اور حکومت بلوچستان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انکے انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بارکھان کے قریب بے گناہ مسافروں کو شناخت کے بعد بس سے اتار کرکے بے دردی سے شہید کرنے کا واقعہ انتہائی دلخراش اور ناقابل برداشت ہے پوری قوم بارکھان واقعہ کے شہدا کے غم میں برابر کے شریک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں