عداوت کی بنا پر مسلح افراد نے مخالف کو گولیاں ماردیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) عداوت کی بنا پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مخالف کو بری طرح زخمی کردیا’حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے’مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ کھرڑیانوالہ کے رہائشی شہزاد ولد محمد علی کی ملزمان سے پرانی عداوت بازی چلی آرہی تھی گذشتہ روز شہزاد کام کاج کے سلسلہ میںجارہا تھا کہ مخالفین نے فائرنگ کرکے بری طرح زخمی کردیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے’بعدازاں مضروب کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال پہنچایا پولیس نے اقدام قتل کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں