سرگودھا کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،کمشنر جہانزیب اعوان

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان کا دورہ 32 بلاک پارک، ترقیاتی منصوبہ جات کا جائزہ، پارک کے قیام اور تزئین و آرائش کے حوالہ سے پی ایچ اے کے جاری اقدامات پر اظہار اطمینان، جاری منصوبہ جات کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت، منصوبہ جات کی تکمیل پر پارک کا باضابطہ افتتاح عمل میں آئے گا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم، ڈی جی پی ایچ اے چوہدری محمد ارشد، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس شفیق الرحمن نیازی، اے ڈی سی جی عمر فاروق و دیگر ہمراہ تھے، کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان نے کہا کہ سرگودھا کو سر سبز و شاداب بنانے کے حوالہ سے حکومتی احکامات کے مطابق جامع حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے جس کے نتیجہ خیز اثرات و ثمرات مرتب ہوں گے، انہوں نے پارک کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا، اہل علاقہ نے کمشنر سرگودھا جہانزیب کی قیادت میں پارک کے قیام کے حوالہ سے پی ایچ اے کی عملی کاوشوں کو سراہا، اس موقع پر ڈی جی پی ایچ چوہدری محمد ارشد نے کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان کو پارک کے قیام کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور جاری منصوبہ جات کی اہمیت و ضرورت سے آگاہ کیا جس پر کمشنر جہانزیب اعوان نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں