ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام3روزہ جشن چنیوٹ اختتام پذیر ہوگیا

چنیوٹ(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں ثفافتی میلوں اور پھولوں کی نمائشوں کا انعقاد جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کے زیر اہتمام تین روزہ جشن چنیوٹ اختتام پذیر ہوگیا-کمشنر فیصل آباد ڈویژن مریم خان تین روزہ پھولوں کی نمائش کی اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں – انہوں نے ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کے ہمراہ پھولوں کی نمائش کا معائنہ کیا اور بچوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا-قائداعظم پارک میں جشن چنیوٹ کے حوالے سے پھولوں کی جاذب نظر نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر فیصل آباد مریم خان نے پھولوں کی نمائش کا معائنہ لیا۔ کمشنرنے چنیوٹ کے باسیوں کے لئے تفریح کے مواقعوں کو مستقبل بنانے اور عید الفطر کے موقع پر رنگارنگ تقریبات کے انعقاد بھی کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پھولوں سے محبت کرنیوالوں کے جذبے بھی جواں ہوتے ہیں۔ کمشنر مریم خان نے چنیوٹ شہر کی خوبصورتی کیلئے طلبہ کی جانب سے کی جانے والی وال پینٹنگ کا بھی معائنہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں