(ن) لیگ نے ریاست کو بچا کر سیاست کی قربانی دی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے سابق صدر میاں آصف اسلم نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام آ رہا ہے اور عوام کو مزید ریلیف ملنے کی امید ہے،جو سرمایہ کار پہلے پاکستان میں سرمایہ لگانے سے ہچکچاتے تھے، اب اعتماد کے ساتھ بڑی سرمایہ کار ی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جب سب ناامید ہوگئے، نوازشریف نے ہمیشہ ملک اور قوم کو نئی امید دی ، نوازشریف اور شہبازشریف نے ریاست پرسیاست قربان کرکے حب الوطنی کی اعلی مثال قائم کی، ایک بار پھر قوم نے دیکھ لیا کہ ریلیف صرف مسلم لیگ ن ہی دیتی ہے ۔جبکہ مریم نوازشریف کی کارکردگی پاکستان اور خطے میں مثال بن رہی ہے ، پنجاب ہی نہیں پاکستان کے عوام بھی پنجاب میں ترقی کا اعتراف کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ریاست کو بچا کر اپنی سیاست کی قربانی دی کیونکہ سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوتی ہے ، محمد نواز شریف کے دور حکومت میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے پاکستان کو اندھیروں سے نکالا گیا ، دہشت گردی کا قلع قمع کر کے ملک میں امن و امان کی فضا بحال کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں