ریلوے روڈ کے تاجر لٹ گئے،4دکانوں سے لاکھوں کی نقدی و سامان چوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریلوے روڈ کے تاجرلٹ گئے’ ایک ہفتے میں چور 4 دکانوں کی چھتیں پھاڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے’ انتظامیہ کو بار بار شکایت کرنا بھی بے سود ہو گیا’ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ نے اللہ توکل گیس سنٹر ریلوے روڈ کی چھت پھاڑ کر نقدی اور سامان چوری کی واردات پر دکانداروں کے ہمراہ احتجاج کے دوران کیا’ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں احمد ٹریڈرز ‘مدنیہ مشنری ‘سیف برادز’ ہائی ٹیک ٹریڈرز ‘ جھولے لال گیس’ نیو ملک ٹریڈرز کی دوکانوں کی چھت پھاڑ کر چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیںمگر ابھی تک چوروں کا کوئی سراغ نہیں سکا’ انہوں نے کمشنرمحترمہ مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر’ آر پی او ذیشان اصغر’ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر سے اپیل کی کہ پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد سمیت ریلوے روڈ پر ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں پر قابو پایا جائے اور دکانداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے’ آفتاب بٹ نے کہا کہ 2022 سے ریلوے روڈ کی انجمن تاجران کے فری اینڈ فیئر الیکشن نہ ہونا سے بھی ہے’ چونکہ ریلوے روڈ پر کوئی منتخب باڈی کام نہیں ہے اور ہمارے آپس کی نااتفاقی کی فائدہ چور اور ڈاکو اٹھا رہے ہیں’ انہوں نے ریلوے روڈ کے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے ریلوے روڈ کے الیکشن کروائے جائیں تاکہ منتخب باڈی ریلوے روڈ کا نظم و نسق سنبھال کر دکانداروں کو تحفظ فراہم کرے اور کسی نقصان کی صورت میں جواب دہی کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں