جڑانوالہ میں تحریک خدمت انسانی ہسپتال میں فری سکن کیمپ کاانعقاد

جڑانوالہ (نامہ نگار) تحریک خدمت انسانی ہسپتال میں فری سکن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر تسبیہ رمضان نے 92مریضوں کا چیک اپ کیا اور مفت ادویات فراہم کی گئی کیمپ کے انعقاد پر صدر تحریک خدمت انسانی ہسپتال زاہد حسین کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ میں جلد کی بیماری عام ہے لوگ اسے معمولی سمجھتے ہیں جسکی وجہ سے مریض بعض اوقات بہت زیادہ مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس سلسلہ میں مسلسل آگاہی کی ضرورت ہے تاکہ انکے مسائل کو بر وقت کنٹرول کیا جا سکے۔ کیمپ کے انعقاد پر خواجہ عبدلودود، مرزا احمد،زکریا شورش و دیگران بھی موجود تھے۔ فری سکن کیمپ کے انعقاد اور مفت ادویات کی فراہمی پر عوام الناس نے انتظامیہ تحریک خدمت انسانی ہسپتال کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں