DHQہسپتال چنیوٹ کے میگا منصوبہ پر کام جاری

چنیوٹ(نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صحتمند پنجاب وژن کے تحت چنیوٹ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میگا منصوبہ پر کام جاری ہے۔ کمشنر فیصل آباد ڈویژن مریم خان نے کا کام کی رفتار میں سستی پر سخت اظہار برہمی کیا ہے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کے ہمراہ کام کے معائنہ کے دوران ایکسئین کی سرزنش کی اور یبرکی تعداد بڑھا کر صحت کے اہم پراجیکٹ پر کام 30جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ڈویژن میں تعیناتی کے دوران چنیوٹ میری سب سے اہم ترجیح ہے۔ ہسپتال منصوبہ کی تکمیل سے لوگوں کی صحت کی بہترین سہولیات انکی دہلیز پر دستیاب ہونگی۔ کمشنر مریم خان نے چنیوٹ فیصل آباد روڈ کے میگا پراجیکٹ پر جاری کام کا اچانک معائنہ کیا چنیوٹ کو فیصل آباد سے ملانے والی 24کلومیٹر سڑک کا تخمینہ لاگت ساڑھے سات بلین روپے ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کے ہمراہ ہائی ویز حکام سے کام بارے بریفنگ لی۔ مریم خان کا کہنا تھاکہ اہم شاہراہ کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہو گی۔ کمشنر نے سیم نالہ پل کی کشادگی کے کام کا بھی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں