تاندلیانوالہ میں تجاوزات کیخلاف مہم کے تحت آپریشن کیا جارہا ہے

تاندلیانوالہ (نامہ نگار)تاندلیانوالہ وزیر اعلی پنجاب کے انسداد تجاوزات مہم کے تحت اندرون شہر کے علاقہ مین ماہی چوک،مندر سکول چوک،لڈو چوک،مبارک پورہ چوک، میں تجاوزا ت کیخلاف آپریشن کیاگیا،آپریشن میں میونسپل کمیٹی افسران اور محکمہ ریونیو افسران کی زیرِ نگرانی کیا گیا ہے تاندلیانوالہ میں وزیراعلی پنجاب انسداد تجاوزات مہم کے تحت اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیاہے۔ آپریشن اسسٹنٹ کمشنرتاندلیانوالہ ازکا سحر کے احکامات کے تحت کیا گیا۔تجاوزات کے خلاف آپریشن سی او میونسپل کمیٹی ارشد غفور کی زیرِ نگرانی کیا گیا۔انکروچمنٹ ٹیم،پولیس کی نفری بھی آپریشن کے دوران تعینات کی گئی۔آپریشن بھاری مشینری کرین، کے تحت کیا گیا۔اندرون شہر میں عرصہ دراز سے قائم پختہ و عارضی تجاوزات گرادی گئیں۔سی او میونسپل کمیٹی ارشد غفور نے کہا کہ اسسٹنٹ کشنر تاندلیانوالہ ازکا سحر کے احکامات پر بلا تفریق انسداد تجاوزات آپریشن کیا جارہا ہے،اس سے پہلے قائد اعظم روڈ اور لکڑ منڈی کے اطراف تجاوزات کو ختم کیا گیا ہے،موبائل مارکیٹ میں قائم تجاوزات ختم کر کے وزیر اعلی پنجاب کے مشن کو مکمل کیا ہے، وزیراعلی پنجاب کی انسدادِ تجاوزات مہم کے تحت تجاوزات کے خاتمہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں