CPO فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کا دورہ تاندلیانوالہ

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کا تاندلیانوالہ کا دورہ ۔ تفصیلا ت کے مطابق سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے اپنے دورے میں تھانہ صدر تاندلیانوالہ کا تفصیلی وزٹ کیا اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب، ایس پی صدر تاند لیا نو ا لہ غلام عباس اور ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ بھی ہمراہ موجود تھے دوران وزٹ سی پی او فیصل آباد نے تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ تھانہ، حوالات تھانہ اور میس ہال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کا کہنا تھا کے سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں، ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے,سی پی او کا زیر تفتیش مقدمات کو بھی جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کا حکم۔اور حوالات تھانہ کا جائزہ بھی لیا اور تھانہ کی سیکیورٹی کے متعلق احکامات واضع کیئے علاقہ تھانہ میں گشت اور ناکہ بندی کے نظام کو موثر بنائیں شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اوران کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں