پنجاب ٹرانسپلانٹیشن پروگرام کا آغاز (اداریہ)

پنجاب میں ملک کی تاریخ کے سب سے جامع ٹرانسپلانٹیشن پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت ایک برس تک مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت عام آدمی کیلئے 5ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے جگر’ گردوں’ بون میرو’ کورنیا اور سماعت سے محروم بچوں کے لئے ٹرانسپلانٹ آپریشن کئے جائیں گے چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کیلئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے سرکاری ہسپتال کے علاوہ مخصوص نجی ہسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جا سکے گا آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے لیے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹال فری نمبر 0800-09009 بھی فنکشنل کر دیا گیا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے۔ اپنا فرض نبھائیں گے ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے عام آدمی کے اس اخراجات برداشت نہیں کر سکتا لیکن اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی،، وزیراعلیٰ مریم نواز نے عام آدمی کیلئے 5اعضاء کی پیوندکاری کے آپریشن مفت کرنے کا اعلان کر کے وسائل سے محروم غریب اور مستحق افراد کیلئے سرکاری اور مخصوص ہسپتالوں کے دروازے کھول دیئے ہیں جو انتہائی اہم اقدام ہے اس سے بون میرو’ گردوں’ جگر’ کورنیا کے ان مریضوں کو ٹرانسپلانٹیشن کے ذریعے نئی زندگی ملے گی اور زندگی سے مایوس افراد ایک بار پھر نارمل انسانوں کی طرح زندگی گزرنے کے قابل ہو سکیں گے بے شک ریاست کا یہ فرض ہے کہ وہ عوام کی صحت کا خیال رکھے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یہ عزم کر رکھا ہے کہ وہ صوبہ میں صحت کے حوالے سے ایسے اقدامات کریں جن کے فوائد عام آدمی کو بھی ملیں اس حوالے سے پنجاب ٹرانسپلانٹیشن پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور 5اعضاء کے ٹرانسپلانٹ بالکل مفت ہوں گے جبکہ ایسے مریضوں کو ایک سال مفت ادویات بھی دی جائیں گی چونکہ ٹرانسپلانٹ آپریشن پیچیدہ ہوتے ہیں اور اعضاء کی پیوندکاری کیلئے بہت زیادہ رقم درکار ہوتی ہے مگر وزیراعلیٰ نے اس ناممکن کام کو بھی ممکن کر دکھایا ہے اور صوبہ میں ٹرانسپلانٹیشن پروگرام شروع کیا جا چکا ہے اس پروگرام سے پنجاب کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے رہائشی افراد کو فوائد پہنچیں گے اور وہ بغیر کسی سفارش کے اعضاء کی پیوندکاری کرا سکیں گے،، وزیراعلیٰ مریم نواز عوامی فلاحی منصوبوں کی بدولت ملک بھر میں مقبولیت حاصل کر رہی ہیں ان کے منصوبوں میں ستھرا پنجاب پروگرام’ دستک پروگرام’ کلینک آن وہیلز’ ہونہار پروگرام’ کسان کارڈ’ منیارٹی کارڈ’ کھیلتا پنجاب گیمز پروگرام’ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام’ آسان کاروبار فنانس پروگرام’ طلبہ کے لیے وظائف اور ای بائیک کی فراہمی پروگرام’ بیسک ہیلتھ یونٹ پروگرام’ سولر پینل فراہمی پروگرام کے بعد اب پنجاب ٹرانسپلانٹ پروگرام لانچ کر دیا گیا ہے جو ایک برس میں عوامی خدمت کی نئی مثال ہے اس سے پہلے صرف 365 روز میں اتنے زیادہ منصوبے لانچ نہیں کئے گئے! پنجاب حکومت عوام کی توقعات پر پورا اتری ہے اور پنجاب میں وہ تاریخ ساز کام ہوئے جو کوئی حکومت نہ کر سکی صوبہ کے عوام نے مریم نواز شریف کو جو مینڈیٹ دیا اس کے بدلے میں مریم نواز صوبہ کو ترقی یافتہ بنانے میں مصروف ہیں انہوں نے گڈگورننس’ میرٹ اور شفافیت کو اپنا ماٹو بنایا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے امید ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اسی رفتار سے فلاحی منصوبوں کو عوام کے فائدہ کے لیے سامنے لاتی رہیں گی ابھی ان کے اقتدار کا عرصہ 4سال باقی ہے اور اس دوران اگر انہوں نے عوام کی حالت بدل دی اور معاشی طور پر پنجاب مضبوط ہو گیا اور ترقی وتعمیر میں دوسرے صوبوں پر بازی لے گیا تو یہاں کے عوام مریم نواز شریف کی عوامی خدمت کے گن گاتے نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں