ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کی تھانہ صدر کمالیہ میں کھلی کچہری

کمالیہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج چک نمبر 711 گ ب علاقہ تھانہ صدر کمالیہ میں کھلی کچہری ۔سائلین اور عوام الناس کے مسائل سنے اور انہیں موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیے کھلی کچہری میں اہل علاقہ سے کثیر تعداد میں لوگو ں نے شرکت کی اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کو اپنے مسائل بیان کیے ۔کھلی کچہری سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کام عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کرنا ہے پولیس عوام کی خادم ہے اور میری کوشش ہے کہ تمام تھانوں میں عوامی شکایت کا بروقت ازالہ کرکے ان کے مسائل حل کیے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے ہمیں عوام کا بھر پور تعاون درکار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں