انصاف گروپ نے کروڑوں کے ترقیاتی کام کروائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی (انصاف گروپ) رانا طیب خا ں ، صدر حاجی منظور قادر،سر پرست اعلیٰ حاجی سردار محمد،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، سیکرٹری فنانس عبدا لحسیب پراچہ، سیکر ٹری نشرو اشاعت رانا زبیر اوردیگر نے کہا ہے کہ انصاف گروپ نے دو سال کے قلیل عرصہ میں غلہ منڈی میں کروڑوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔ آڑھتیوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کے مسائل حل کرنا انصاف گروپ کا مشن ہے ۔غلہ منڈی کے غیور آڑھتی آنے والے الیکشن میں انصاف گروپ کو جس قدر عزتوں اور محبتوں سے نواز رہے ہیں اس پر وہ اللہ رب العزت کے بعد آڑھتیوں کے شکر گزار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں سعید، چوہدری عبدالمجید کی طرف سے انصاف گروپ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کیا ۔چیئر مین رانا طیب خاں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں انصاف گروپ پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گا ۔انشا ء اللہ تعالیٰ مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ منڈی کے آڑھتی خوب جانتے ہیں کہ زبانی دعوے کون کرتا ہے اور عملی کام کون کرتا ہے ۔لوگوں کو اب سمجھ آ گئی ہے کہ 20سال سے انہیں صرف بے وقوف بنایا گیا ۔منڈی میں اب اصل ترقی شروع ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں