46

رمضان نگہبان پیکج محکمہ ڈاک کے ذریعے گھر گھر پہنچانے کا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت نے ماہ رمضان کے موقع پر غریب’ نادار اور مستحق خواتین کی مالی امداد کیلئے ”رمضان نگہبان پیکج” کی رقوم گھر گھر پہنچانے کیلئے محکمہ ڈاک کی خدمات حاصل کر لیں۔ محکمہ ڈاک کا عملہ 10ہزار کا پے آرڈر مستحق خواتین کو گھر گھر پہنچائے گا۔ بعدازاں پے آرڈر بنک میں اپنے اکائونٹ میں جمع کروانا ہو گا۔ جن خواتین کا بنک میں اکائونٹ نہ ہے بنک کا عملہ ان کی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد رقم جاری کرے گا۔ حکومت کی طرف سے غریب’ نادار اور مستحق خواتین کی مالی امداد کرنے کیلئے رمضان نگہبان پیکج کا آغاز کر دیا گیا۔ رقوم کی ترسیل میں خردبرد کے خدشات کو ختم کرنے کیلئے حکومت نے مستحق اور غریب خواتین کو رمضان نگہبان پیکج کے تحت فراہم کی جانے والی دس ہزار کی رقم گھر کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے محکمہ ڈاک کو ذمہ داری سونپ دی۔ محکمہ پوسٹ آفس کا عملہ پے آرڈرز متعلقہ خواتین کو ان کے گھر گھر پہنچائے گا اور اس کے بعد متعلقہ خواتین پے آرڈر اپنے کسی بھی اکائونٹ میں جمع کروا کر رقم حاصل کر سکیں گی اور اگر کسی کا بنک میں اکائونٹ نہ ہو تو بنک آفیسر کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ بائیومیٹرک تصدیق کے بعد رقم جاری کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں