33

میاں طاہر ایوب کی رہائش پر ماہانہ عشائیہ کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق یوسی چیئرمین میاں طاہرایوب کی رہائش گاہ پرہمدم دیرینہ گروپ کے ماہانہ عشائیہ کا انعقاد کیاگیا ۔ ریلوے پریم یونین کے چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، محمد ناصر، ثاقب فاروق بٹ، تجمل حسین ،میاں شاہد ایوب،میاں زاہدایوب، میاں زاہد اسلام،ساجدکمبوہ، محمدظہیرودیگر احباب شریک ہوئے۔عشائیہ میں راہنما جماعت اسلامی مردان مولاناتحسین اللہ خصوصی طورپر شریک ہوئے۔تمام دوست گزشتہ 35سال سے زمانہ طالب علمی سے ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں اور دکھ دردمیں برابرشریک ہوتے ہیں۔عشائیہ کے بعددوستوں نے ایک دوسرے کے اہل خانہ کی خیریت دریافت کی اور دعاکی اللہ کریم ہم سب کو فریضہ اقامت دین کو بخوبی سرانجام دینے کی توفیق دیئے رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں