ماہ صیام میں ملکی خوشحالی وامن وامان کیلئے دعائیں کی جائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا ،جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہدصدر ینگ ٹریدر ملک سہیل نیازطور نے کہا ہے وہ کلمہ گو بہن بھائی اور بزرگ خوش نصیب ہیں جن کی زندگی میں ایک پھر رمضان المبارک کا مہینہ مل رہا ہے۔انہوں نے امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہو ئے اپیل کی کہ اسوقت جبکہ وطن عزیز انتہائی معاشی بد حالی کا شکار ہے قوم کے ہر فرد کو اپنی اپنی عبادات کے دوران ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور امن وامان کیلئے دعا اور اس مبارک مہینے میں غریب و مستحق لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریںخو اجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ روزے کا مقصد تقوی کا حصول، تزکیہ نفس اورانسان کو اپنے خالق حقیقی کے احکامات اور نبی کریمۖ کی سنت کے تابعے کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ماہ صیام دنیا میں بسنے والے ہر فرد کیلئے اپنی زندگیوں کو از سرنواور بہتر انداز میں شروع کرنے کابہترین موقع ہے اس سے استفادہ اوراستغفار کرتے ہوئے کلمہ گوہر فردکو اللہ سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگتے ہوئے اپنی اصلاح کرنی اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں صاحب مخیئر و صاحب حیثیت لوگوں کوغریب و مستحقین کا خصوصی خیال رکھنا اور اللہ تعالی کے دیئے ہوئے مال سے انکی مدد کرنا چاہئے انہوں نے روزہ غیر معمولی حالات کوخندہ پیشا نی سے برداشت کرنے کی تربیت کے ساتھ ساتھ معاشرے میں مثبت سوچ، بھائی چارے اور باہمی احساس کو پروان چڑھانے میں بھی بنیادی کردارادا کرتا ہے ۔جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمدنے کہا کہ رمضان المبارک برکات ،مغفرت اورصبر کا مہینہ ہے اورصبر کا بدلہ جنت ہے انہوں نے کہا مہنگائی کے باوجود غریب و مستحق مرد وخواتین کی مدد بہت بڑی خدمت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں