سپریم انجمن تاجران کے وفد کی عبدالرحمن مانی کی رہائش پر آمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران کا وفد انجمن تاجران افغان چوک کچہری بازار کے صدر عبدالرحمن مانی کی صحت یابی پرانہیں مبارکباد ینے ان کی رہائش گاہ پیپلزکالونی پہنچا’ وفد میں انجمن تاجران ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ صدر چنیوٹ بازار ملک شاہد رسول’ صدر کارخانہ بازار میاں اختر محمود’ صدر بانو بازار مرزا شہباز’ صدر منٹگمری بازار طارق چوہان’ صدر کریانہ سٹی ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن مرزا اعجاز بیگ’ حاجی خالد پرویز’ مقصود بٹ اور میاں بلال شامل تھے’ وفد کے ارکان نے سپریم انجمن تاجران کے متحرک رہنما اور افغان چوک کچہری بازار کے صدر عبدالرحمن مانی کو ان کی صحت یابی پر اللہ تعالیٰ کی شکر ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ ہردلعزیز تاجر رہنما عبدالرحمن مانی پہلے کی طرح تاجر کاز کیلئے سپریم انجمن تاجران کے شانہ بشانہ کام کریں گے اور شہر بھر کے تاجروں کی ویلفیئر کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے’ سپریم انجمن تاجران کا وفد انجمن تاجران افغان چوک کچہری بازار کے صدر عبدالرحمن مانی نے سپریم انجمن تاجران کے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سپریم انجمن تاجران کی یہی خوبصورتی ہے کہ ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ اور سکھ کے ساتھی ہیں’ میں اللہ تعالیٰ کا بھی شکرادا کرتا ہوں جس نے مجھ پر اپنی خاص مہربانی کی اور مجھے دوبارہ صحت مند زندگی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں